پی ایل آر اے کی لیٹر آف منسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفیکیٹ ایکٹ 2021 کے تحت وراثتی انتقال کے تصدیق کی منظوری
05:58 PM, 2 Oct, 2023
لاہور: صارفین کی سہولت کے پیش نظر لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈسکسیشن سرٹیفیکیٹ ایکٹ 2021 کے تحت وراثتی انتقال کے تصدیق کی منظوری دیدی گئی۔ ترجمان پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی کے مطابق عوامی سہولت کے پیش نظر لینڈ ریکارڈ خدمات میں نئی اصلاحات متعارف کروادی گئی ہیں۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کی جانب سے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفیکیٹ ایکٹ 2021 کے تحت وراثتی انتقال کی تصدیق کی اجاز ت دے دی گئی ہے۔ جس کے پیش نظر تمام وراثتی انتقالات کم ا ز کم دورانیے میں تصدیق ہو سکیں گے۔ صارفین نادرا سے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن یا سکسیشن سرٹیفیکیٹ کی وصولی کے بعد اراضی ریکارڈ سنٹر سے وراثتی انتقال کی تصدیق کرواسکتے ہیں۔اس ضمن میں تمام فیلڈ افسران کو لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفیکیٹ ایکٹ 2021 کے تحت فوری انتقال تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کا کہناہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق منظم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ جس سے مالکان اراضی کے لیے خدمات کے حصول کو صاف شفاف اور مزید سہل بنایا جائے گا۔