روس سے1 لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا، ذرائع

06:58 PM, 2 Oct, 2023

احمد علی
کراچی : ذرائع کے مطابق روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا ہے۔ وزارت توانائی حکام کا کہنا ہے کہ روس سے دوسرا خام تیل کا کارگو پاکستانی ریفائنری سنرجیکو نے درآمد کیا۔ذرائع کے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کو ایس پی ایم کے ذریعے گہرے سمندر میں آف لوڈ کیا گیا۔ سنرجی کو نجی شعبے میں روس سے خام تیل درآمد کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا آرڈر دیا تھا، روس سے خام تیل کا پہلا کارگو ایپریل میں پاکستان پہنچا تھا۔ پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ نے روسی خام تیل کا پہلا کارگو حاصل کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت سے حکومت کے درمیان دوسرے شمپٹمنس کے لیے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان رواں برس روس سے روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل درآمد کرنا چاہتا ہے۔
مزیدخبریں