ویب ڈیسک: بھارت کے شہر ممبئی کے علاقےپونے کے باودھن بُدرُک علاقے میں مرنے والوں میں 2 پائلٹ اور ایک انجینئر شامل ہیں۔ پولیس اور ایوی ایشن کے افسران ابھی حادثے کی وجوہات کی تفتیش کر رہے ہیں، لیکن فی الحال تکنیکی خرابی یا خراب موسم کو ممکنہ اسباب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ دوسرا موقع ہے جب پونے میں ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا ہے۔ اس سے قبل اگست میں بھی پونے کے علاقے پاوڈ میں ایک ہیلی کاپٹر کریش ہوا تھا جس میں چار افراد زخمی ہوئے تھے۔
صبح ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ صبح 6:45 بجے کے قریب ہوا جب ہیلی کاپٹر آکسفورڈ گالف کلب کے ہیلی پیڈ سے اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، حادثے کے وقت علاقے میں گھنی دھند چھائی ہوئی تھی جو ممکنہ طور پر حادثے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس کو خبر دی۔ ہنجواڑی پولیس اسٹیشن کے افسران اور دیگر ایمرجنسی خدمات جیسے فائر بریگیڈ اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو آپریشن میں چار فائر انجن اور 108 ایمرجنسی ایمبولینس نے حصہ لیا۔