کچھ لوگ مجھےچیئرمین پی ٹی آئی نہیں دیکھناچاہتے،بیرسٹرگوہر

12:08 PM, 2 Oct, 2024

ویب ڈیسک: چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن   ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے,کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے,اگر ریکارڈ مل گیا تو 22 اکتوبر کو امید ہے فیصلہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا ٹاک  کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا، الیکشن کمیشن نے جو ہدایات دی تھیں اس کے مطابق انتخابات کروائے تھے،انتخابات کا ریکارڈ ڈیجیٹل فارم میں ہمارے پاس موجود ہیں،ایف آئی اے ہمارے مرکزی دفتر سے سارا ریکارڈ لے گئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دے،عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس کیا ہوا ہے،امید ہے ہمیں یہ ریکارڈ مل جائے گا اور پھر پیش کریں گے،اگر ریکارڈ مل گیا تو 22 اکتوبر کو امید ہے فیصلہ ہو جائے گا،وزیر قانون نے میرے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا،سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کہا تھا کہ آپ پارٹی سربراہ نہیں رہیں گے تو اراکین آزاد ہوں گے ۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ میں چیئرمین نہ رہوں،انشاء اللہ یہ تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل میں موجود تھا بانی پی ٹی آئی نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ  نے کی۔بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ ہم نے  انٹرا پارٹی الیکشن   ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے,کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے,ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کرکے انھیں واپس کر دیں گے,ہم نے ایف آئی اے کو  کہا کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ 10 دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا۔ہمیں مزید مہلت دے دیں۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں