وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دیدیا

12:21 PM, 2 Oct, 2024

ویب ڈیسک:ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم شہبازشریف نے وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی,انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔

انگلش  آل راؤنڈر اور کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ ٹیم ملتان ائیرپورٹ پہنچی، جہاں دو روز آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

 قبل ازیں حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو صدر مملکت کے برابر سکیورٹی اور پروٹوکول دیا جائے گا، ملتان اور راولپنڈی میں تینوں ٹیسٹ میچوں کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو فول پروف سکیورٹی ملے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کے حکم پر کابینہ ڈویژن نے وزارت داخلہ کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے اور وی وی آئی پی سکیورٹی و پروٹوکول پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ 

مزیدخبریں