آئندہ 24گھنٹوں میں اسرائیل کا ایران پرحملےکااعلان،ہدف کاتعین بھی کرلیا

01:07 PM, 2 Oct, 2024

جواد ملک

ویب ڈیسک:( جواد ملک ) اسرائیل کا اگلے 24 گھنٹوں میں   ایران کے خلاف 'اہم جوابی کارروائی'  کرنےکا اعلان, ایرانی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکا میں قائم نیوز سائٹ Axios کے مطابق اسرائیل چند دنوں کے اندر ایران کے میزائل حملے کا "اہم جوابی کارروائی" کرے گا جو تیل کی پیداواری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے axiosسے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چند دنوں میں ایران کو "سخت" جواب دیں گے۔جواب دینے کے لیے تمام آپشنز دستیاب ہیں، ایرانی جوہری تنصیبات کو  بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ 
ایرانی تیل کی پیداواری تنصیبات اور دیگر اسٹریٹجک مقامات  بھی ہمارا ہدف ہوسکتے ہیں جبکہ اسماعیل ھنیہ کے قتل جیسی خفیہ کارروائیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ ہم ایرانی فضائی دفاعی نظام کو بھی تباہ کرنے کے بھی اہل ہیں ۔

 یادرہےگذشہ رات اسرائیلی وزیراعظم  بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے  حملہ کرکے  "بڑی غلطی" کی ہے اور وہ "اس کی قیمت’’ چکائے گا۔"

  اسرائیل اور اس کے اہم اتحادی، امریکہ، ایران کی طرف سے داغے گئے زیادہ تر میزائلوں کو روکنے میں کامیاب رہے، اور خبردار کیا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کریں گے۔ ایرانی حکام کے مطابق ان کے الفتح میزائلوں نے 90 فیصد اہداف کو نشانہ بنایا جو کہ فوجی اڈے تھے۔

ایران نے کہا تھا کہ ان کا حملہ مکمل طور پر دفاعی تھا اور یہ عسکریت پسند رہنماؤں کی اسرائیلی ہلاکتوں اور لبنان میں حملوں کا جواب تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ حملے ایران کی طرف سے "نتیجہ" پر پہنچ گئے ہیں جب تک کہ اسرائیل کی طرف سے انہیں ایک بار پھر اکسایا نہ جائے۔

 دوسری طرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے  آج مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعے پر بات چیت کے لیے ایک ہنگامی اجلاس  طلب کرلیا ہے۔

مزیدخبریں