حملہ دفاعی تھا ، امریکا کو بتا دیا مداخلت نہ کرے، ایران

03:34 PM, 2 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   ایران کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل پر گزشتہ روز  کیے جانے والے بیلسٹک میزائل حملے کو دفاع میں کیا جانے والا حملہ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کو تہران میں ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ " ہم نے سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے کے ذریعے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ تنازع میں مداخلت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کی حمایت میں کوئی بھی تیسرا فریق ہمارے خلاف کسی بھی قسم کے آپریشن کا حصہ بنا تو تہران کی جانب سے شدید ردِعمل آئے گا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اس کا جواب زیادہ سخت آئے گا۔

مزیدخبریں