ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ایف ائی اے کی جانب سے ذولفقار عباس نقوی ایڈوکیٹ اور عمیر مجید لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔
وکیل انتظار پنجھوتہ نے کہا کہ ملزمان کی جانب سے وکیل کی تقرری نہیں ہو سکی ہمیں وقت دیا جائے،پہلے مقدمہ کی سماعت آئندہ منگل کے بعد تک ملتوی کی جائے تاکہ ملزمان اپنی پیروی کے لیے اچھے وکیل کا تقرر کر سکیں۔
ملزمان کے وکیل کی جانب سے سماعت اگلے منگل تک ملتوی کرنے پر پراسیکیوشن نے اعتراض عائدکردیا۔
پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ عدالت ملزمان کو اپنے وکیل مقرر کرنے کیلئے اتنی لمبی تاریخ نہ دے ،کل ملزمان سے ملاقات کا دن ہے کل ہی ملزمان اپنے وکلا سے بیٹھ کر وکیل کا تقرر کر لیں۔
بعد ازاں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم ہفتہ 5اکتوبر تک ملتوی کر دی۔