مشرقِ وسطیٰ  میں کشیدگی، بھارتی نے اپنے شہریوں کو ایران کا سفر کرنے سے روک دیا

04:05 PM, 2 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )   بھارت نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کا سفر نہ کریں۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ  بیان میں کہا ہے کہ بھارتی شہری ایران کا سفر کرنے سے گریز کریں اور وہ شہری جو پہلے سے ایران میں موجود ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تہران میں سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ تنازع بڑے پیمانے پر علاقائی تصادم کا باعث نہ بنے۔ نئی دہلی سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تمام مسائل کے حل پر زور دیتا ہے۔

مزیدخبریں