شہری کو حبس بےجا میں رکھنے والا "تھانیدار" سزا سن کر عدالت سے فرار

04:08 PM, 2 Oct, 2024

ویب ڈیسک: شہری کو حبس بےجا میں رکھنے والے تھانیدار کو عدالت نے قید کی سزا سنادی۔ تاہم ایس ایچ او سزا سن کر عدالت سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ‌ڈسٹرکٹ ‌اینڈ ‌سیشن ‌جج جڑانوالہ اظہر اقبال رانجھا نے شہری کو حبس بےجا میں رکھنے پر ایس ایچ او سٹی کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ 

ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں زاہد کو معزز عدالت نے 6 ماہ کیلیے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ ایس ایچ او عدالت سے سزا سننے کے بعد عدالت سے فرار ہوگیا۔

مزیدخبریں