ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے ہر صورت 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ چار تاریخ کو ڈی چوک میں ہر صورت احتجاج کیا جائے گا۔ چاہے جتنے بھی دن لگیں گے ہمارے لیڈر کی کال ہے ہم ڈی چوک پہنچیں گے۔
شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ میانوالی میں ان تمام رکاوٹوں کے باجود آج کا احتجاج ہو گا۔