دوران ڈانس فحش اشارے، اسٹیج اداکارہ خوبصورت کیف پر 3 ماہ کی پابندی

06:05 PM, 2 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب آرٹس کونسل نے سٹیج اداکارہ خوبصورت کیف کو تین ماہ کی پابندی کی سفارش کردی۔ 

خوبصورت کیف میرین تھئیٹر ساہیوال  میں دوران پرفارمنس بے ہودہ اور فحش اشاروں کی مرتکب پائی گئیں۔

ڈائریکٹر ریاض ہمدانی نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو خط لکھ کر خوبصورت کیف پر پابندی کی سفارش کی۔

ڈپٹی کمشنر آفس نے محکمہ اطلاعات و ثقافت، پنجاب  کوپابندی کا مراسلہ بھیج دیا۔

مزیدخبریں