ویب ڈیسک: پاکستانی ڈارمہ انڈسٹری کی معروف سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی اپنی نئی زندگی کی شروعات کرچکی ہیں، اداکارہ نے بزنس مین عدیل حیدر نامی شخص نے شادی کی ہے، اداکارہ سے شادی کے بعد عدیل حیدر نے بتایا کہ انہوں نے جویریہ کو کہاں ’ پروپوز‘کیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جویریہ عباسی کی ازدواجی زندگی بڑی مشکل رہی کیونکہ انکی اداکار و پہلے شوہر شمعون عباسی کے ساتھ شادی نہ چل سکی اور دونوں میں طلاق ہوگئی۔
طویل عرصے بیٹی انزیلہ عباسی کے ساتھ زندگی گزارنے کے بعد رواں سال جویریہ عباسی نے مئی میں اپنی منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد انہیں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے خوب مبارکباد ملی۔
حال ہی میں انہوں نے نجی میگزین کو انٹرویو دیا جس میں شادی اور پروپوزل کے خوبصورت لمحات شیئر کردیے،انٹرویو کے دوران عدیل حیدر نے بتایا کہ ان کی ملاقات ایک دوست کے گھر ڈنر کے دوران ہوئی تھی جہاں انہوں نے ایک دوسرے کو دیکھ کر ہی پسند کرلیا،بعدازاں اس ملاقات کے بعد انہوں نے مزید ملاقاتیں بھی کیں۔
عدیل حیدر کے مطابق وہ ٹیکسٹائل کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور یہ ان کی جویریہ کے ساتھ دوسری شادی ہے، عدیل حسین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں جویریہ عباسی کے پیشے کا کوئی اندازہ نہیں تھا اور وہ نہیں جانتے تھے کہ جویریہ ایک اداکارہ ہیں۔
عدیل حیدر کا مزید کہنا تھا کہ’میں نے انہیں ہماری بات چیت کے دوران کئی بار پروپوز کیا، لیکن باضابطہ پروپوزل کے لیے ہم پیرس میں دوبارہ ملے جہاں جویریہ اپنے کام کے سلسلے میں وہاں تھیں اور میں ان کے ساتھ شامل ہوا اور موقع دیکھ کر میں نے انہیں ایفل ٹاور کے سامنےشادی کیلئے پروپوز کردیا۔