غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

07:06 PM, 2 Oct, 2024

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ،حکومت نے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز رکھنے والوں کو ایک اور موقع مل گیا،40 ہزار ، 25 ہزار ،15 ہزار اور 7500 روپے مالیت کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز عوام کیش یا تبدیل کرالیں۔
مختلف مالیت کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز 4 ارب روپے سے زائد کے تبدیل ہونا باقی رہ گئے تھے، غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو تبدیل کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 دسمبر 2024 کردی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا، غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 30 جون 2024 تھی،آخری تاریخ بڑھانے کا مقصد تبدیل رہ جانے والے پرائز بانڈز کو آخری موقع دینا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکس کو غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو کیش یا تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کردی،تمام بینکوں کو تبدیل یا کیش ہونے والے پرائز بانڈز کی تمام ریکارڈ 2 جنوری 2025 تک جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں