ویب ڈیسک:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح کہا ہے کہ لبنان کے بعد اسرائیل ترکیے پر نظریں جمائے گا اور یہی گریٹر اسرائیل کا منصوبہ ہے۔
تفصیلات ک مطابق صدر ترکیہ رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ سے خطاب میں بین الاقوامی برادری کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ لبنان کے بعد اسرائیل ترکیے پر نظریں جمائے گا اور یہ منصوبہ اصل گریٹر اسرائیل ہے، اسرائیل کو ابھی نہ روکا گیا تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔
طیب اردوان نے اسرائیل کے لبنان میں زمینی آپریشن کے نتائج ماضی جیسے نہیں ہوں گے،اس سے قبل کہ مزید خونریزی ہو، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ادارے اسرائیل کو روکیں۔
واضح رہے کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان پہلے ہی لبنان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس کی اس تنازع میں ہر صورت حمایت اور مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔