”کوئی مجھ سے شیخ صاحب کے بارے میں مذاق کرے تو برا لگتا ہے“

11:00 AM, 2 Sep, 2021

اویس
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان کے مایہ ناز اداکارہ فیروز خان نے کہا ہے کہ میرے شیخ صاحب نے مجھے کبھی منع نہیں کیا کہ شوبز میں کام نہیں کرنا، ایک دن میں اٹھا اور میں نے مارودی سرمد کا بیان دیکھا، وہ اتنا عجیب بیان تھا کہ میرے لئے اس کو پڑھنا بہت دردناک تھا، میں نے سوچا کہ میںکس سائیڈ میں کھڑا رہوں گا ( ماروی سرمد یا خلیل الرحمن ) تو میں نے سوچا کہ میں انڈسٹری ہی چھوڑ دیتا ہے، پھر مجھے میرے بڑے بزرگوں نے سمجھایا کہ آپ کو انڈسٹری میں رہتے ہوئے اپنے موقف کو ظاہر کرنا چاہئے۔ سوشل میڈیا کے مشہور شو ٹی بی ایچ میں تابش ہاشمی کو دئیے ایک انٹرویو میں اداکار فیروز خان نے کہا کہ خلیل صاحب کے ساتھ میری دوستی ہے، میں ان سے ملنے لاہور جاتا ہوں، وہ بہت پیار کرنے والے انسان ہیں، ہمارے درمیان اختلافات تھے مگر وہ ختم ہو چکے ہیں، پورا پاکستان خلیل الرحمن قمر کی سائیڈ لے رہا ہے، اگر مجھے دوبارہ سٹارٹ کرنے کا موقع ملے تو میں یہی سب بننا چاہوں گا کیونکہ میں جو کچھ آج ہوں اس میں میرا کوئی کردار نہیں، مجھے دیا گیا، مجھے چنا گیا تو میں یہی بننا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کے تاریک پہلو ہوتے ہیں، اچھا اور برا ہمارے اندر ہوتا ہے اس لئے میں اچھا اور برا دونوں خصوصیات رکھتا ہوں، میرے انڈسٹری میں بہت پھڈے ہوئے ہیں، میں بہت غصیلا ہوا کرتا تھا، اگر کسی کو میری بات سمجھ نہیں آتی تھی تو وہ پھڈے تک چلی جاتی تھی،جو لوگ مجھے دیکھ رہے ہیں میں انہیں بولنا چاہتا ہوں شیخ کا کوئی مذاق نہیں، یہ مجھے یہ بھی شیخ نے بولا، وہ بھی شیخ نے بولا، میں اس معاملے میں بہت حساس ہوں، میرے ذاتی عقائد میری ذاتی چیز ہیں، یہ میری بے وقوفی ہے کہ میں نے اپنی اتنی ذاتی باتیں عوام میں شیئر کردیں، یہ حساس ہے۔
مزیدخبریں