بنگلہ دیش جانے کیلئے افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
11:30 AM, 2 Sep, 2021
پبلک نیوز ( پبلک نیوز) بنگلہ دیش جانے کیلئے افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ ٹیم کا طورخم بارڈر پر پرتپاک استقبال۔ تفصیلات کے مطابق افغان انڈر 19 کرکٹ ٹیم طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئی۔ ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں پشاور پہنچا دیا گیا۔ واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کنٹرول کے بعد افغان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کسی ملک پہلا دورہ کررہی۔ دوسری جانب طالبان نے اپنے قبضے کے بعد افغانستان کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ ٹور کی منظوری دے دی ہے۔ امید ظاہر کی ہے کہ گروپ کے نئے اصول کے تحت بین الاقوامی میچ معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمیں ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری مل گئی ہے۔