لاہور میں بارش، ڈی سی کی تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

01:50 PM, 2 Sep, 2021

احمد علی
لاہور ( پبلک نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں بارش۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں متحرک رہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں جہاں بھی بارش ہو رہی ہو وہاں کا جائزہ لیں۔بارشی پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں۔ گر بارشی پانی کہیں بھی کھڑا ہو اسے فوری نکال دیا جائے۔ دوسری جانب لاہور کے کئی علاقوں میں بارش اور نکاسی آب و ٹریفک روانی کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان کے تمام محکموں کو فیلڈ میں رہنے کے احکامات جاری۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم سی ایل ٹیمیں پلازوں کو چیک کریں۔ تہہ خانوں سے نکاسی آب بروقت ہونی چاہیے۔ تمام انڈر پاسز کو کلئر رکھا جائے۔ ٹریفک پولیس انڈر پاسز پر ٹریفک رواں رکھے۔ ڈسپوزل سٹیشنز مکمل فعال ہوں۔ سکشن، ڈی واٹرنگ مشینیں فیلڈ میں ہونی چاہییں۔
مزیدخبریں