سعودی آرمی میں خواتین کی انٹری، پہلی کھیپ کی ٹریننگ مکمل

02:20 PM, 2 Sep, 2021

احمد علی
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی خواتین سپاہیوں کی پہلی کھیپ مسلح افواج کے خواتین کیڈر ٹریننگ سینٹر سے فارغ ہو گئی ہے۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے گریجویشن تقریب کی سرپرستی کی۔ آرمڈ فورسز ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل عادل ال کے مطابق آرمڈ فورسز ویمنز کیڈر ٹریننگ سینٹر کا مقصد وزارت دفاع کی خواتین ملازمین کے لیے مؤثر اور پیشہ ورانہ طور پر وزارت کو درکار فنکشنل علاقوں میں خدمات فراہم کرنا ہے۔ مرکز کا مشن بین الاقوامی معیار کے مطابق ممتاز تربیتی پروگرام، نصاب اور ایک مثالی تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔ بہتر کارکردگی کے حصول کے مقصد سے خواتین کیڈروں کی مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ مستقبل میں وزارت کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ رواں برس سعودی عرب کی وزارت دفاع نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ مملکت میں مرد اور خواتین اپنے یونیفائیڈ داخلہ پورٹل کے ذریعہ فوج میں عہدوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ خواتین اب سعودی عرب آرمی، رائل سعودی ایئر ڈیفنس، رائل سعودی نیوی، رائل سعودی اسٹریٹجک میزائل فورس اور آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز میں شمولیت کے لیے اپلائی کر سکتی ہیں۔
مزیدخبریں