کراچی: کالجوں کو 11 ستمبر سے قبل داخلوں کا عمل شروع کرنیکا حکم

03:04 PM, 2 Sep, 2021

احمد علی
کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد کے کالجوں میں تدریسی عمل شروع نہ ہونے پر ڈائریکٹر کالجز متحرک، ڈائریکٹر کالجز کراچی نے پرنسپلز کے لیے حکمنامہ جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر کالجز کراچی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعلیمی سال 2021-22 کا تدریسی عمل کالجز میں جلد شروع کیا جائے۔ کالجوں کو داخلوں کا عمل شروع کرنے کے حوالے سے ڈیڈلائن بھی دے دی گئی ہے۔ جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ 11 ستمبر سے قبل داخلوں کا عمل شروع کیا جائے۔ تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن لازمی ہے۔
مزیدخبریں