ٹک ٹاکر عائشہ نے کون سے 8ملزمان کو پہچان لیا؟
03:07 PM, 2 Sep, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی شناخت پریڈ کی عدالت نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے 104 ملزمان میں سے 8 ملزم شناخت کیے۔ پولیس نے ریمانڈ کے بغیر 48 ملزمان کو بھی شناخت کے لیے پیش کیا۔ عائشہ اکرم نے شہر یار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد، افتخار، طارق، محمود کو شناخت کر لیا۔ خاتون نے تین گواہوں بلال، ریمبو اور صدام کی موجودگی میں شناخت کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے 4 ملزمان کو غلط شناخت کیا۔ چاروں ملزمان جیل میں چھ ماہ سے مختلف مقدمات میں قید تھے۔ خاتون کے مطابق افتخار نے میرے کپڑے پھاڑے اور ہاتھوں میں اٹھایا۔ عائشہ نے ارسلان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا۔ شہر یار نے دھکے دے کر جنگلہ کے ساتھ مارا۔ مہران نے زدو کوب کیا۔ خاتون کے مطابق عابد نے سیلفیاں لیں اور غلط حرکات کیں۔ خاتون کے مطابق ملزم ساجد نے لڑکوں کو میری طرف آنے پر اکسایا۔