رویندر جدیجہ ایشیا کپ سے باہر

12:39 PM, 2 Sep, 2022

احمد علی
ٹیم انڈیا کے مضبوط آل راؤنڈر رویندر جدیجہ ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو گئے ہیں۔ رویندر جدیجہ انجری کے باعث اس ایشیاء کپ میں اب بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے. ٹیم انڈیا کو ایشیا کپ 2022 کے دوران بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم انڈیا کے مضبوط آل راؤنڈر رویندر جدیجہ چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے رویندر جدیجہ کی جگہ ایک آل راؤنڈر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ رویندر جدیجہ کے دائیں گھٹنے میں چوٹ لگی ہے اور وہ ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ فی الحال بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ بی سی سی آئی نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس کی تصدیق کی ہے۔ ٹیم انڈیا نے ایشیا کپ 2022 میں اب تک دو میچ کھیلے ہیں، رویندر جدیجہ ان دونوں میچوں میں میچ ونر ثابت ہوئے ہیں۔ رویندر جدیجہ کی جگہ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔ اکسر پٹیل کی حالیہ فارم کافی شاندار رہی ہے، اکسر پٹیل کو ایشیا کپ 2022 میں اسٹینڈ بائی پلیئر کے طور پر جگہ ملی تھی، لیکن اب وہ مرکزی اسکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ رویندر جدیجہ نے پاکستان کے خلاف 29 گیندوں پر 35 رنز بنائے تھے ۔ اس میچ میں رویندر جدیجہ نے ٹیم انڈیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ دوسری جانب رویندر جدیجہ نے ہانگ کانگ کے خلاف انتہائی کفایتی بولنگ کی۔ رویندر جدیجہ نے 3.75 اکانومی ریٹ کیساتھ 4 اوورز میں صرف 15 رنز دیے اور 1 وکٹ حاصل کی۔ ساتھ ہی انہوں نے فیلڈنگ کے دوران ایک شاندار تھرو بھی مارا جس نے میچ کا رخ ٹیم انڈیا کی طرف موڑ دیا۔
مزیدخبریں