مہنگائی نے ہوش اڑا دیئے، شرح 45.50 فیصد کی بلند ترین سطح پر

02:58 PM, 2 Sep, 2022

احمد علی
مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دیئے، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ تین ایک فیصد اضافے کے بعد 45 اعشاریہ پانچ صفر فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ پیاز ایک ہفتے میں 51 روپے 52 پیسے مہنگا ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 87 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دال مونگ فی کلو 17 روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118 روپے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں آلو 4 روپے 55 پیسے اور انڈے فی درجن 8 روپے 39 پیسے مہنگے ہوئے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 18 روپے 33 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو 8 روپے 91 پیسے مہنگی ہوئی، دال ماش، روٹی، تازہ دودھ، دہی، چینی، مٹن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں صرف 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزیدخبریں