اویس یونس کی جگہ حافظ ذیشان رشید پی ٹی آئی لاہور کےقائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر

11:41 AM, 2 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گرفتار رہنما اویس یونس کی جگہ حافظ ذیشان رشید کو پاکستان تحریک انصاف لاہور کا قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر کردیا ہے۔

یادرہے  اویس یونس سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف لاہور کو جوہر ٹاؤن میں  ریلی نکالنے کے جرم میں لاہور پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ابھی تک اُن کی شناختی پریڈ نہیں ہو سکی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری لاہور اویس یونس کو 3 ستمبر کو شناخت پریڈ کرکے 4 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ ایس ایس پی اور سیشن جج کو اس آرڈر پر عملدرآمد کرنے کیلئے کہا گیا ہے تاکہ مزید کوئی تاخیری حربہ نہ آزمایا جائے۔

مزیدخبریں