’’نیویار ک ٹائمز ’’اور’’ دی نیشن ’’میں معاہدہ

12:03 PM, 2 Sep, 2024

ویب ڈیسک : پاکستان کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’ دا نیشن‘ نے معروف امریکی اخبار ’دا نیو یارک ٹائمز‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے بعد امریکی اخبار کی بین الاقوامی رپورٹس پاکستان میں شائع کی جائیں گی۔

دا نیشن کے مطابق اس شراکت داری کے تحت پاکستانی اخبار دا نیشن ہفتے اور اتوار کو دا نیو یارک ٹائمز کی انٹرنیشنل رپورٹ پیش کرے گا۔ 

دا نیشن کے قارئین کو آٹھ صفحات پر مشتمل دا انٹرنیشنل رپورٹ کی کاپی ملے گی، جس میں دا نیو یارک ٹائمز سے منتخب کردہ اعلیٰ درجے کی بین الاقوامی رپورٹس، رائے اور طرز زندگی کے مضامین شامل ہوں گے۔

ایڈیٹر دا نیشن سلمان مسعود نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’دا نیو یارک ٹائمز اور دا نیشن کے درمیان ایک خاص معاہدہ ہوا ہے جو صرف انٹرنیشنل ویکلی کے لیے ہے اور دا نیشن اس کے لیے دا نیو یارک ٹائمز کا واحد شراکت دار ہے۔‘

دا نیو یارک ٹائمز کے ساتھ اشتراک کے پیچھے سوچ کے حوالے سے سلمان مسعود نے بتایا کہ ’بین الاقوامی تعاون ہمیشہ قیمتی ہوتا ہے اور یہ ہمارے قارئین کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ انہیں ویک اینڈ پر دلچسپ اور معیاری مواد پڑھنے کے لیے ملے گا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ دا نیشن کے پاس نیو یارک ٹامز کے مواد کے انتخاب کا اختیار موجود ہے۔‘

مزیدخبریں