ویب ڈیسک: اہم لیگی شخصیت کی برطانیہ روانگی کی تاریخ منظرعام پر آگئی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار رواں ماہ برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ کا دورہ برطانیہ چار روزہ ہوگا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ کے پہلے حصے میں اسحاق ڈار چار ستمبر کو لندن پہنچیں گے۔ لندن میں وزیر خارجہ کی اپنے برطانوی ہم منصب سمیت اہم شخصیات سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورہ برطانیہ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ کے دورہ لندن کے دوران مختلف دو طرفہ امور زیر بحث آئیں گے۔