حبا بخاری کے گھر ننھےمہمان کی آمد متوقع،ساتھی اداکارہ نےبڑی خبردیدی

01:09 PM, 2 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پاکستانی اسٹار جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد کے بارے میں اداکارہ و ٹیلی ویژن شو ہوسٹ نادیہ خان نے دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 'ہارا دل' ، ' بھولی بانو' ، ' رمضِ عشق' ، 'بے رخی' ، 'جھوک سرکار' ، 'فتور' اور 'دیوانگی' جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حبا بخاری ان دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں۔

  اداکارہ کے پے در پے ڈرامے ہٹ ہورہے ہیں اور ان کی کہیں بھولی بھالی اداکاری تو کہیں سمجھدار لڑکی کی عکاسی کرتا کردار دیکھ کر ناظرین ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

حبا بخاری نے ساتھی اداکار آریز احمد سے 6 جنوری 2022 کو شادی کی تھی اور اپنی محبت کو ایک مضبوط رشتے میں بدل دیا تھا۔

حال ہی میں نادیہ خان نے اپنے شو ‘کیا ڈرامہ ہے’ میں حبا بخاری سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا کہ اداکارہ کے مداح سن کر خوشی سے جھوم اٹھے۔

شو کے دوران نادیہ خان، حبا بخاری اور دانش تیمور کے سپر ہٹ ڈرامے ’جان نثار‘ پر تبصرہ کر رہی تھیں کہ اچانک انہوں نے حبا بخاری کے امید سے ہونے کا انکشاف کردیا۔

نادیہ خان نے کہا کہ ’جو جان نثار کر رہے ہیں اس وقت حبا پر وہ انکے میاں ہیں کیونکہ حبا بخاری امید سے ہیں ماشاء اللہ سے‘۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ’حبا بخاری نے ڈراما رد اور جان نثار کے بہت سے سین حمل کے دوران ہی فلمائے ہیں، تب ہی آپ دیکھیں کہ دونوں ڈراموں کے بہت سے سینز میں کہیں کہیں حبا بخاری کے چہرے پر سوجن ہے، کہیں وزن بڑھا لگے گا اور بھرا ہوا چہرا نظر آیا وہ اسی وجہ سے ہے‘۔

نادیہ خان کی یہ بات سن کر ساتھ بیٹھے فنکار خاموش رہے اور حیران تھے کہ آیا نادیہ خان کوئی مذاق کر رہی ہیں یا سچ میں یہ حبا سے متعلق اتنی بڑی خبر بتارہی ہیں۔

اسی اثناء میں نادیہ خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں اور کہا کہ ’ارے سب خوش ہو، ماشاءاللہ مبارک ہو حبا، حبا بخاری امید سے ہیں، آریز او حبا کو بہت بہت مبارک ہو‘۔

 یاد رہے کہ رواں سال رمضان میں اسٹار جوڑی نادیہ خان کے شو کا حصہ بنی تھی جس میں نادیہ نے دونوں کی فیملی پلاننگ سے متعلق ہی سوال کیا تھا جس پر حبا بخاری نے نادیہ خان کو یہ کہ کر خاموش کروا دیا تھا کہ ’لوگوں کو فکر ہوتی ہے پر آپ کیوں پوچھ رہی ہیں‘۔

بالآخر نادیہ خان نے اپنی فکر کو نہ چھوڑتے ہوئے حبا بخاری کے امید سے ہونے کی خبر خود اسٹار جوڑی سے بھی پہلے دے دی۔

مزیدخبریں