رئیل می کا 9 ستمبر کو آئی فون کے مقابلے میں فون لانچ کرنیکا فیصلہ

02:27 PM, 2 Sep, 2024

ویب ڈیسک : رئیل می کا 9 ستمبر کو ایپل آئی فون 16 کے مقابلے میں اگلے ہفتے Narzo 70 Turbo 5G فون لانچ کرنے کا فیصلہ۔۔  

 کمپنی  نے کہا ہے   Narzo 70 Turbo 5G کو Mediatek Dimensity 7300 Energy 5G چپ سیٹ سے  لیس کیا گیا ہے۔ 

یادرہے حال ہی میں لانچ کیے گئے Nothing Phone 2a Plus  بھی اسی چپ سیٹ سے لیس ہے ۔

۔ Nothing Phone 2a Plus  بھارت میں  تقریبا 93 ہزار روپے (بغیر بینک آفرز کے) کی ابتدائی قیمت پر لانچ کیا گیا تھا۔ جس کا مطلب ہے، Narzo 70 Turbo 5G کی  قیمت بھی اس کے برابر یعنی ایک لاکھ روپے کے قریب ہوگی ۔

Narzo 70 Pro 5G ایک Dimensity 7300 Energy 5G chipset پیک کرے گا۔

 کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ڈیوائس 7.6mm کی موٹائی کے ساتھ ایک LED فلیش کے ساتھ ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ  سے لیس ہوگی ۔ یہ پورا سیٹ اپ اسمارٹ فون کے بیک پینل کے اوپری  حصے میں ایک مربع جزیرے پر رکھا جائے گا۔ 

 ہمارا یہ قیاس کہ Narzo 70 Turbo 5G Narzo 70 Pro 5G کا تھوڑا سا اپ گریڈ ورژن ہوگا یہ 120Hz ریفریش ریٹ اور FHD+ ریزولوشن کے ساتھ 6.7 انچ AMOLED ڈسپلے کا حامل ہے۔ یہ فون MediaTek Dimensity 7050 5G چپ سیٹ سے تقویت یافتہ ہے، جس میں ایک اوکٹا کور پروسیسر اور Mali-G68 GPU شامل ہے۔ اس کے کیمرہ سسٹم میں OIS کے ساتھ 50-megapixel Sony IMX890 پرائمری سینسر اور 2X ان-سینسر زوم کے ساتھ ساتھ سیلفیز کے لیے 16-میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔ ڈیوائس کو 67W SuperVOOC فاسٹ چارجنگ کے ساتھ 5,000mAh بیٹری کی طاقت حاصل ہے۔ 

مزید برآں، یہ بھاری استعمال کے دوران زیادہ گرمی کو روکنے کے لیے ایئر جیسچر کنٹرولز اور 3D VC کولنگ سسٹم پیش کرتا ہے۔

مزیدخبریں