اداکاراؤں کی نازیباویڈیوزبنانےکیلئےوینیٹی وینز میں خفیہ کیمروں کاانکشاف

03:30 PM, 2 Sep, 2024

ویب ڈیسک: بھارت میں اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کیلئے وینیٹی وینز میں خفیہ کیمروں کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے جو سینئر اداکارہ رادھیکا سرتھ کمار نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی جانب سے ہیما کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد انڈسٹری میں  ٹو مہم شروع ہوگئی۔ کئی اداکاروں نے ساتھی فنکاروں پر جنسی ہراسانی سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے۔ اداکارہ رادھیکا سرتھ کمار نے بھی نئے انکشافات کردئیے۔

تامل، ملیالم اور تیلگو فلمز کی اداکارہ رادھیکا سرتھ کمار نے کہا کہ ملیالم انڈسٹری میں اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کیلئے خفیہ کیمرے وینیٹی وینز میں لگائے گئے تھے جن کی ریکارڈنگ مرد اداکاروں کو موصول ہوتی تھی جو نازیبا ویڈیوز اپنے موبائل فونز پر دیکھ سکتے تھے۔

اداکارہ رادھیکا سرتھ کمار نے کہا کہ میں نے خود کئی اداکاروں کو ساتھی فنکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز موبائل فونز پر دیکھتے ہوئے دیکھا جو ہنس رہے ہوتے تھے۔ جب ٹیم ممبر سے پوچھا تو وینیٹی وینز میں خفیہ کیمروں کا پتا چلا۔ اداکارائیں کپڑے تبدیل کرتی ہیں تو ریکارڈ کرلیا جاتاہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہیما کمیشن رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئیے تھے۔ رادھیکا سرتھ کمار کا کہنا تھا کہ ساتھی اداکاراؤں کو خفیہ کیمروں کے متعلق بتایا اور خود کو بھی وینٹی وینز میں آرام کرنے یا کپڑے بدلنے سے روک لیا۔ ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکاراؤں کو اپنی عزت اور ساکھ کی حفاظت خود کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں