چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کسی قسم کی توسیع کے خواہشمند نہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

04:31 PM, 2 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )   وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ   چیف جسٹس پاکستان جسٹس فائز عیسیٰ واضح کر چکے کہ وہ کسی قسم کی توسیع کے خواہشمند نہیں ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے  بیان میں کہا کہ   چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ صاحب نے مجھ سے اور اٹارنی جنرل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی قسم کی توسیع کے خواہشمند نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میرے خیال میں وہ ایک باعزت شخص ہیں، ہمیں اب اس بات کو چھوڑ دینا چاہیے۔

وزیر قانون نے کہا کہ  دوسری بات رانا صاحب نے درست کی ہے کہ نمبرز ہی نہیں ہیں، یہ باتیں تب ہوں گی جب نمبرز ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ  درخواست  کروں گا میڈیا میں جو دوست موجود ہیں، کسی اور ٹاپک پر بات کیا کریں اس پر بہت بات ہو چکی ہے یہ بالکل واضع بات ہے۔

مزیدخبریں