(ویب ڈیسک ) ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد نے فائرنگ کی۔فائرنگ سے 5 گولیاں جاوید بٹ کو لگی اور 2 گولیاں اہلیہ کو لگیں۔
طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو لاہور میں کینال روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاوید بٹ اپنی اہلیہ ثمینہ کے ہمراہ اپنی پوتی اور پوتوں کو اسکول سے لینے جا رہے تھے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد نے فائرنگ کی۔فائرنگ سے 5 گولیاں جاوید بٹ کو لگی اور 2 گولیاں اہلیہ کو لگیں۔فائرنگ سے جاوید بٹ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے زخمی خاتون ثمینہ بٹ کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔