(ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت کراچی میں رواں سال نیگلیریا سے ہونیوالی پہلے ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں نیگلیریا وائرس سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج نوجوان انتقال کرگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ 19سال کے نوجوان کو 21 اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 25 اگست کو ضلع شرقی کے رہائشی نوجوان میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔