راحت فتح علی کے گانے’ضروری تھا‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے

08:35 PM, 2 Sep, 2024

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے سپر ہٹ گیت ’ضروری تھا‘ کو ریلیز ہوئے 10 سال مکمل ہو گئے، اس گانے نے مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیے اور صرف یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد کے پروڈیوس کردہ اس گیت کو ساحر علی بگا نے کمپوز کیا تھا، یہ گیت 2014ء  میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا،آئیفا ایوارڈز میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور نے اس گانے کے البم کی رونمائی مادھوری ڈکشت، سوناکشی سنہا اور دیگر سُپر اسٹارز کی موجودگی میں کی تھی،دبئی میں اس گانے کو نامور ہدایت کار مہیش بھٹ نے لانچ کیا تھا۔

سلمان احمد نے اپنے پروڈیوس کیے ہوئے گانے کے 10 سال مکمل ہونے پر دبئی میں دُھوم دھام کے ساتھ کیک کاٹا،اس موقع پر سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ گیت ایسے حالات میں ریلیز کیا تھا جب میوزیکل البم آنا بند ہو گئے تھے۔

اس سانگ کی مقبولیت میں ہر سال زبردست اضافہ ہوتا رہا اور آج یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زیادہ اس کے ویورز ہیں،یہ واحد سانگ ہے جو پہلے پرائیویٹ ریلیز کیا گیا اور بعد میں فلم میں شامل ہوا۔

مزیدخبریں