’’سپریم کورٹ کا کل تاریخی فیصلہ آنیوالا ہے‘‘

05:02 AM, 3 Apr, 2021

اویس
لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ججز اور انکی بچے بیویوں کی نگرانی کی جارہی ہے ٗکوئی جج کام کرنے کےلیے تیار نہیں ہے ٗیہ رنگے ہاتھوں ووٹ چوری کرتے پکڑے گیے ہیں ٗہر جگہ حکومت کے مخالفین کو انتقال کا نشانہ بنایا جارہاہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت سب کچھ انتقام پر چل رہی ہے ٗ کل سپریم کورٹ کا فیصلہ اس حکومت کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگا ٗ 2018 کے بعد ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اپنایا ٗووٹ کو عزت دو کے بیانے سے شعور اجاگر ہوا، ووٹ کو عزت دو کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ۔انہوں نے کہا کہ 73سال سے دھکے کھانے کی وجہ ووٹ کو عزت نہ دینا ہے ٗیہ حکومت رنگے ہاتھوں پکڑی جاچکی ہے،ہمارا لیڈر وٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا رہا ہے ٗووٹ کی عزت کے بغیر یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ٗ73 سال سے دھکے کھانے کی وجہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونا ہے ٗڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں عوام الیکشن کمشن نے وٹ چوری پکڑی۔مزید برآں رانا ثناءاللہ کیخلاف انسدادِ منشیات کیس کی سماعت جج خالد بشیر نے کی ٗ جج شاکر حسین کی ٹرانسفر کے باعث آج رانا ثناءاللہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ٗ عدالت نے سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔
مزیدخبریں