خان بیلہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کی کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں نجی فرنچائز میں جعلی سمز تیار کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
تین رکنی گروہ سے سیکڑوں جعلی سمیں، شناختی کارڈز، ڈیوائسز برآمد کی گئیں۔ ملزمان جعلی سمیں، احساس پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ اسکیم کے نام پر فراڈ اور سنگین جرائم میں استعمال کرتے تھے۔