پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،03 اپریل، 2021
07:41 AM, 3 Apr, 2021
سیشن کورٹ اور بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانتیں منظور کرلیں، لاہور کی سیشن کورٹ کا ایف آئی اے کو نوٹس جاری، جواب طلب کرلیا،10 اپریل تک جہانگیر ترین اور علی ترین کو گرفتار کرنے سے روک دیاگیا، بنکنگ کورٹ نے بھی جعلی بنک اکاؤنٹ کیس میں ضمانت منظور کرلی،7 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔منصوبے کے تحت چیزیں لیک کی جاتی ہیں، پوری طرح مقابلہ کریں گے، جہانگیر ترین کہتے ہیں مالیاتی امور میں صاف اور شفاف ہوں، مجھ اور علی ترین پر لگائے گئے الزامات بےبنیاد ہیں، تینوں ایف آئی آرز سے ان کا کوئی تعلق نہیں، صرف جہانگیر ترین یاد ہے باقی 80 شوگز ملز میں سے کسی میں کوئی مسئلہ نہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واؤڈا کےخلاف نااہلی کیس سماعت کےلئے مقرر، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ڈویژن بنچ پیر کو کرےگا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس بابر ستار کیس کی سماعت کرینگے، گزشتہ ہفتے کیس سماعت کیلئے مقرر ہوا، مگر بنچ کی عدم دستیابی پر سماعت نہ ہوسکی۔ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ سے عوامی شعور اجاگر ہوا، لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کہتے ہیں آئین کی عملداری کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ڈسکہ کا فیصلہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، یہ حکومت صرف انتقام پر چل رہی ہے، کہا پیپلزپارٹی کی بےاصولی کومعاف نہیں کیا جاسکتا، پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کےلیے غلط طریقے سے ووٹ لیے۔کرونا وبا 24 گھنٹوں میں مزید 84 زندگیاں نگل گئی، ایک روز میں 4 ہزار 723 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.41 فیصد رہی، گزشتہ روز 50ہزار 186 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔