بلائنڈ کرکٹ سیریز: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

09:48 AM, 3 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ڈھاکہ(پبلک نیوز) بنگلہ دیش میں جاری سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دیدی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے بدر منیر نے نصف سینچری اسکور کی جبکہ معین اسلم نے 33 رنز بنائے۔

جواب میں بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی۔ روی نے 28 جبکہ پرکاش نے 26 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کیجانب سے انیس جاویداور شاہ زیب حیدرنے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزیدخبریں