کراچی: صنعتی زون کو غیر قانونی پانی فراہمی کی چوری پکڑی گئی

02:35 PM, 3 Apr, 2021

شازیہ بشیر

کراچی (پبلک نیوز) صنعتی زون کو غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ کے ذریعہ پانی فراہمی کی چوری پکڑی گئی۔ کراچی واٹر بورڈ کی جانب سے پی ایس 99 میں بھاری مشینری کے ہمراہ بڑی کارروائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران قبضہ مافیا کی جگہ مسمار ، سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ ہیوی جنزیٹر کے ذریعہ پانی صنعتی زون کو فرواخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کارروائی مکینوں کی شکایت پر سائٹ سپرہائی وے ٹھٹھ گبول گوٹھ میں کی گئی۔ انتظامیہ کے پہنچنے پر واٹر ہائیڈرنٹ مافیا کے کارندے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزیدخبریں