نیلم منیر کو کیسا دولھا چاہیے؟

02:46 PM, 3 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: پاکستان میں صف اول کی اداکارہ نیلم منیر نے اپنے ہونے والے دولھا کے لیے خواہش کا اظہار کر دیا ہے کہ ان کا ہونے والا دولھا کیسا ہو۔

نیلم منیر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں خواہش کا اظہار کیا ہے کہ میں چاہتی ہوں کوئی ہمت والا شخص ہو اور مجھے براہ راست آ کر پرپوز کرے۔ جب میزبان نے سوال کیا کہ اگر کوئی آپ کو پرپوز کرے تو آپ ہینڈل کیسے کرتی ہیں؟

جس پر ان کا جواب تھا کہ مجھے اگر کوئی پرپوز کرے تو مسکرا دیتی ہوں، اس وقت شرم آ جاتی ہے۔ میزبان کے ایک اور سوال پر انھوں نے بتایا کہ آج تک مجھے کسی نے براہ راست پرپوز کرنے کی ہمت نہیں کی لیکن میری خواہش ہے کہ کوئی ایسی ہمت کرے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مجھے پرپوز کیا گیا لیکن یا تو چھپ چھپ کر یا پھر کسی اور کا سہارا لے کر، براہ راست ایسا آج تک نہیں ہوا جو کہ میں چاہتی ہوں۔

مزیدخبریں