رونالڈو کا تو غصہ بھی 75 ہزار ڈالر کا ہے

03:18 PM, 3 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: رونالڈو کا تو غصہ بھی کروڑوں روپے کا ہے۔ اس کا بات ثبوت ان کا وہ آرم بینڈ ہے جو انھوں نے غصہ میں آ کر پھینک دیا تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو اس وقت پرتگال کی فٹبال ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں۔ وہ سربیا سے ورلڈ کپ کے لیے کولیائی کر چکے ہیں۔ واقعہ کچھ یوں ہوا کہ انھوں نے میچ کے دوران اضافی وقت میں گول کیا جس کو ریفری نے ماننے سے انکار کر دیا۔ سربیا کے خلاف میچ کے دوران اس واقعہ پر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے رونالڈو نے اپنے آرم بینڈ کو زمین پر پھینک دیا۔

اس دوران گراؤنڈ کے فائرمین نے وہ آرم بینڈ اٹھالیا۔ بعد ازاں اس کو چیریٹی کے مقصد کے تحت نیلامی کا فیصلہ کیا۔ یہ بینڈ 64 ہزار یورو یعنی 75 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔ نیلامی کی رقم 6 ماہ کی بچی کے علاج پر خرچ ہو گی۔ واضح رہے کہ جس میچ میں رونالڈو نے بینڈ پھینکا تھا وہ سربیا اور پرتگال کے دو دو گول سے ڈرا ہو گیا۔

مزیدخبریں