اوپو ایف 19 متعارف کرا دیا گیا

03:41 PM, 3 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں اپنے نام کا سکہ جمانے والی سمارٹ فون کمپنی اپو نے ایک اور فون متعارف کرا دیا ہے۔ ایف 19 سیریز کا یہ تیسرا فون ہے جب کہ اس سے قبل ایف 19 پرو اور ایف 19 پرو پلس متعارف کرائے جا چکے ہیں۔

نیا فون فی الحال سری لنکا میں متعارف کرایا جارہا ہے جو بہت جلد دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی ملے گا۔ اس نئے فون میں 6 اعشاریہ 43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو ایف ایچ ڈی پلس ریزلوشن سے لیس ہو گا۔ اس میں پچھلی جانب تین جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پسل کا سیلفی کیمرہ موجود ہے۔

مزیدخبریں