پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ نمٹ گیا۔ بزدار سرکار کے لیے خوشخبری آ گیہ/ شہباز کیمپ میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں تبدیلی کا عندیہ دیا تھا۔ پیپلزپارٹی نے دعوی کیا تھا کہ پی ٹی آٰئی کے 25 سے 30 ارکان ان کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔ مسلم لیگ ن کا بڑا دھڑا اس تجویز کا حامی تھا۔ بلاول بھٹو اس حوالے سے حمزہ شہباز کو بھی اعتماد میں لے چکے تھے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بھی حمزہ کو پیپلزپارٹی کے خلاف بولنے سے منع کر رکھا تھا۔ بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ تبدیلی کی صورت میں پنجاب پر ن لیگ اور حمزہ شہباز کا حق ہے۔
خیال رہے کہ مریم نواز پہلے ہی اس تجویز کی مخالفت کر چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کے قائد نے ن لیگ کی قیادت کو اس معاملہ پر پیپلزپارٹی سے مذاکرات سے منع کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کے فیصلے سے شہباز شریف کیمپ میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔