اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ن لیگ ہمارا کندھا استعمال نہ کرے، سوموار کو خود استعفے دے دے۔ کوئی جماعت کون ہوتی ہے پیپلز پارٹی کو شو کاز نوٹس دینے والی؟
پبلک نیوز کے کرنٹ افیئر پروگرام 'پاور شو ود ملیحہ ہاشمی' میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اصول کی بات یہ ہے کہ میاں صاحب کو خود پاکستان واپس آنا چاہیے۔ کوئی بھی تحریک تب مضبوط ہوتی ہے جب لیڈر خود قیادت کرے۔ ن لیگ نے پی ٹی آئی کے ساتھ پنجاب میں سینیٹ الیکشن کے لیے مک مکا کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی وجہ سے فرحت اللہ بابر سینیٹر نہ بن سکے۔ پیپلز پارٹی نے تو ن لیگ کو شو کاز نوٹس نہ بھیجا۔ ن لیگ کی تو اپنی لانگ مارچ کی کوئی تیاری نہ تھی۔
پاور شو ود ملیحہ ہاشمی آج رات دس بجے پبلک نیوز پر نشر کیا جائے گا۔