اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد

05:16 AM, 3 Apr, 2022

احمد علی

پبلک نیوز: متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی.اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر پارلیمنٹ میں میڈیا کوریج پر پابندی لگا رہے ہیں، یہاں تک کے سرکاری ٹی وی کو بھی کوریج کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اسپیکر میڈیا پر کوریج کی پابندی سے اجتناب کریں.

ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا افسوس کا مقام ہے کہ اسپیکر ہدایات بنی گالہ سے لے رہے ہیں، پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن چاہتی کہ میڈیا کو مکمل کوریج کی اجازت ہو، تاکہ قوم اور دنیا عدم اعتماد ووٹنگ کا منظر دیکھیں، آئینی جمہوری طریقے سے نیازی حکومت کاخاتمہ کیا جارہا ہے.

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ میڈیاپرپابندی کامقصد یہ ہےکہ حکومت پارلیمنٹ میں ہلڑبازی کا ارادہ رکھتی ہے، اسپیکراپنے منصب کااحترام کرتے ہوئےبنی گالہ کےسہولت کارکا کردار اداکرنے سےگریز کریں.

یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں