نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے واضح کہا لیٹر میں بیرونی سازش ہے
11:58 AM, 3 Apr, 2022
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے واضح طور پر کہا لیٹر میں بیرونی سازش ہے، کمیٹی میٹنگ میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیفس موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی ان کے ساتھ ہوا کیا ہے، گزشتہ شام آپ سب کو کہنا پڑا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے واضح طور پر کہا لیٹر میں بیرونی سازش ہے، کمیٹی میٹنگ میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیفس موجود تھے۔ جو میسج سفیر کو دیا گیا وہ سلامتی کی میٹنگ میں زیر بحث آیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر کی امریکی اہلکار ڈونلڈ لو یا جو بھی اس کا نام تھا سے ملاقات ہوئی، ملاقات کی گفتگو نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بتایا گیا تو اس کے منٹس جاری کیے گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تصدیق کی گئی کہ باہر سازش بنی اور پاکستان میں مداخلت کی گئی عدم اعتماد بیرونی سازش تھی، ہمیں چھوڑنے والوں سے سفارتخانے کے لوگ مل رہے تھے۔