عالمی منڈی میں خام تیل 6 فیصد تک مہنگا ہوگیا

03:47 PM, 3 Apr, 2023

احمد علی
سعودی عرب اور اوپیک ممالک نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا ۔سعودی عرب اور اوپیک ممالک کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے سے قیمت میں تقریبا 6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ برینٹ کروڈ آئل 5.67 فیصد اضافے سے 84.42 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا ۔ سعودی عرب اور اوپیک آئندہ ماہ سے دسمبر تک خام تیل کی پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل سے زیادہ کمی کریں گے۔
مزیدخبریں