سیالکوٹ: چھت گرنےسےدو بہن بھائی جاں بحق

09:35 AM, 3 Apr, 2024

پبلک نیوز:  پنجاب کےضلع سیالکوٹ کے علاقے وڈالہ سندھواں میں چھت گرنے سے دو بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تینوں بہن بھائی اپنے ماں باپ کے ساتھ رات کو سو رہے تھے کہ چھت اوپر آ گری،اہل دیہہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور نعشوں کو ملبے سے نکالا۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں والدین اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں عروہ اور ولی محمد جبکہ حریم اور والد لقمان،والدہ کرن شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی میاں بیوی اور بیٹی حریم کو سول ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ہے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت اور دیواریں خستہ حال ہو چکی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔مکان کی چھت کچی لکڑی اور مٹی سے بنی تھی۔

مزیدخبریں