انتخابات میں کامیابی کیلئےمودی سرکارکاسوشل میڈیا کاغیر قانونی استعمال

08:40 AM, 3 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: انتخابات میں کامیابی کیلئے مودی سرکار نے سوشل  میڈیا  کا غیر قانونی استعمال شروع کردیا جبکہ مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربا استعمال  کر رہی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کو بہترین ثابت کرنے کے لیے مودی سرکار نے سوشل  میڈیا  پر مہم شروع کر دی،مختلف وڈیوز  اور میسیجز کے زریعے  بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارتی جرنلسٹ کا کہنا ہے کہ بی جے پی میں ایک مرکزی سیل ہے جو  روز یہ فیصلہ کرتا ہے کہ آج  کن پیغامات کو وائرل کرنا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس دن بھارت  میں انتخابات کا اعلان ہوا اسی دن  بی جے پی  نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی۔

بھارتی جرنلسٹ کا کہنا ہے کہ بی جے پی  کے لیے حکومت کے ڈیٹا بیس  تک رسائی آسان تھی جسکے زریعے  واٹس ایپ پر میسج کیے گئے، مودی سرکار  اپنے سیای مقاصد کے لیے پولیٹیکل مارکٹنگ  کا استعمال کر رہی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق  اپوزیشن کو  بھی انتہائی مسائل کا سامنا ہے جسکی وجہ  سے اکثر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما  جیل میں ہیں، 2017 میں قائم  کیے گئے الیکٹورل بانڈ فنڈز  سے 60فیصد  رقم بی جے پی کو گئی جو تقریبا 60 ارب  بنتی ہے۔
 بھارتی جرنلسٹ کا کہنا ہے کہ یہ سب میڈیا کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جس سے ملک بھر میں یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ مودی ہندوستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں،ٹیکنالوجی کو ہتھیار بنا کر  بی جے پی اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے،بی جے پی بدعنوانی کے الزامات لگا کر اپوزیشن جماعتوں پر دباؤ ڈال رہی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ متعدد سیاستدان جیل میں ہیں۔

مزیدخبریں