رینجرز، پولیس کا کچے کے علاقے میں مبینہ مقابلہ،1 ملزم ہلاک، 5 گرفتار

01:48 PM, 3 Apr, 2024

ویب ڈیسک: رینجرز اور پولیس کا اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ملزمان سے مبینہ مقابلہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجہ میں ایک انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا جبکہ 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزمان M-5 موٹروے پر فائرنگ اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کا تعلق راہب شر گینگ سے ہے۔ کارروائی مطلوب ملزمان کی موجودگی پر کی گئی۔

حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان نے رینجرز اور پولیس پر فائرنگ کردی۔ جس کے بعد جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ماراگیا اور 5 کو گرفتار کرلیاگیا۔ مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان سے 222 بور رائفل، 10 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔

مزیدخبریں