ایل ایم ایس صنعتیں 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

08:50 AM, 3 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: پاکستان کی لارج سکیل مینوفیکچرنگ (LSM) صنعتیں 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی لارج سکیل مینوفیکچرنگ (LSM) صنعتوں کی پیداوار میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان کی لارج سکیل مینوفیکچرنگ (LSM)صنعتوں میں زراعت، پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل(ٖPharmaceutical) اور دیگراہم شعبے شامل ہیں۔

یہ حکومت اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کی جانب سے معیشت کیلئے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کی وجہ سے ممکن ہوسکا،جنوری 2024ء میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈیکس کی شرح 132.43 فیصد رہی جو کہ گزشتہ سال دسمبر 132.39 تھی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کے بر وقت اقدامات کی بدولت(LSM) صنعتوں میں زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں رواں سال بمپر فصلیں حاصل ہونے کا امکان ہے۔

نجی شعبے کے لیےقرض کی آسان دستیابی کی بدولت صنعتی شعبوں اور مجموعی معاشی ترقی میں مثبت اشارے ملے ہیں۔

مزیدخبریں